گرانڈ سرکیجی ہوٹل ہر لحاظ سے قدیم استنبول کی خصوصیات کی عکاسی کرتا ہے۔ گرانڈ سرکیجی ہوٹل میں آپ کو رہائش کا ایک منفرد تجربہ ہوگا جہاں آپ اس کے تاریخی طرز تعمیر جو کہ شہر کے شاندار زمانے کی نشاندہی کرتا ہے، کی مدد سے اس زمانے کے واقعات اور کہانیوں میں کھو جائیں گے۔
یہ ہوٹل ایک ایسی جگہ واقع ہے جو تاریخی ورثہ کی حامل ہے اور بہت سے قیمتی وسائل رکھتی ہے۔ اس کے خصوصی طور پر تیار کیے گئے کمرے استنبول میں آپ کےقیام کی یاداشتوں کو مزید شاندار بنائیں گے اور آپ کو وہ راحت فراہم کریں گے جس کا آپ نے تصور کیا تھا۔
نقل وحمل کے بڑے نیٹ ورک کے قریب ہونے کی وجہ سے گرانڈ سرکیجی ہوٹل اپنی طرف توجہ مبذول کراتا ہے۔ یہ ہوٹل تاریخی جزیرہ نما علاقہ، نیلی مسجد، حیا صوفیہ، ٹاپکاکی محل اور گرینڈ بازار سے پیدل مسافت پر واقع ہے۔
استنبول جو کہ سلطنتوں اور ثقافتوں کا دارالخلافہ اورمشرق اور مغرب کا امتزاج ہے، اپنا جادو اب بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ان سب چیزوں کو بھول جائیں جو اب تک آپ نےاستنبول کے بارے میں سنی ہیں اور اپنے ہوش و حواص کے ساتھ دنیا کےانتہائی شاندار دارالخلافہ کا نظارہ کریں
گرانڈ سرکیجی ہوٹل سرکیجی شہر کے گریٹ پوسٹ آفس کے بالکل اُس پار (سامنے) واقع ہے۔ گرینڈ سرکیجی ہوٹل تاریخی جزیرہ نما علاقہ سے صرف چند منٹ کی مسافت پر اور اس کے مرکز میں واقع ہے اور تمام تاریخی مقامات پر با آسانی پہنچا جاسکتا ہے۔ یہ 91 انتتہائی خوبصورت کمروں پر مشتمل ہے۔
گرانڈ سرکیجی ہوٹل کاروباری افراد اور سیاحوں دونوں کی توقعات پر پورا اترتا ہے۔